Hanuman Ansh: ہنومان انش کی پروڈیوسر انوپریا نگر ہریدوار پہنچیں، کیلاش آنند گری مہاراج سے لیا آشیرواد
انوپریا نگر نے ہریدوار کے اس دورے کو اپنے لیے خاص قرار دیا۔ ان کا ماننا ہے کہ کسی بھی نئے کام کی شروعات سے پہلے بزرگوں اور سنتوں کا آشیرواد انسان کا اعتماد بڑھاتا ہے۔سوامی کیلاش آنند گری مہاراج سے ہونے والی اس ملاقات میں فلمی دنیا اور روحانی دنیا کا ایک خوبصورت امتزاج بھی دیکھنے کو ملا۔





