SC stays its earlier order on Aravalli definition: سپریم کورٹ نے اراولی کی تعریف سے متعلق اپنا سابقہ حکم عارضی طور پر کیا معطل، ماہرین پر مشتمل نئی کمیٹی کی تشکیل
بنچ نے اراولی سے متعلق تعریف کے مختلف پہلوؤں کا ازسرنو جائزہ لینے کے لیے نئی ماہر کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں ازخود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت اور اراولی سے متعلق چار ریاستوں راجستھان، گجرات، دہلی اور ہریانہ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔





