Reliance New Deal: برطانیہ کی سپر ڈری کمپنی ریلائنس کو 402 کروڑ روپے کی جائیداد فروخت کرے گی، جوائنٹ وینچر کے لیے معاہدہ طے پا یا
مشہورہندوستانی کمپنی ریلائنس نے آج ایک بڑا سودا کیا ہے۔ اس نے برطانوی فیشن سیکٹر کی خوردہ کمپنی سپر ڈری کی جنوبی ایشیائی آئی پی خریدی ہے۔ یہ ڈیل ریلائنس نے تقریباً 402 کروڑ روپے میں کی ہے۔ معاہدے کی صورت میں کی گئی اس ڈیل کے تحت جوائنٹ وینچر کمپنی جنوبی ایشیا کے ممالک میں سپر ڈری کا ٹریڈ مارک استعمال کر سکے گی۔