IIT Delhi:طلبہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے آئی آئی ٹی دہلی پُرعزم،ہرطالب علم کومحفوظ،معاون اورسازگارماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح
ادارے کی جانب سے طلبہ کی فلاح، تنوع، تعلیمی مضبوطی، رہنمائی، ذہنی صحت، انتظامی امور اور شکایات کے ازالے کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اہم اقدامات پہلے ہی نافذ کیے جا چکے ہیں۔ آئی آئی ٹی دہلی نے واضح کیا ہے کہ طلبہ کی فلاح و بہبود اور ذہنی صحت اس کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ادارہ اپنے موجودہ نظام کو مسلسل مضبوط کرتا رہے گا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا کہ طلبہ کو اپنی پوری تعلیمی زندگی کے دوران مطلوبہ تعاون اور مسلسل نگہداشت حاصل ہوتی رہے۔
PM Modi On Exam Reforms: امتحانی اصلاحات پر وزیراعظم مودی کا بڑا اعلان، نندن نیلیکنی کی قیادت میں تشکیل دی جائے گی ہائی پاورڈ ٹاسک فورس
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طلبا کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی اصلاحات کو نافذ کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی ماہر نندن نیلیکنی کی صدارت میں ایک ہائی پاورڈ ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔
NEET-UG Examination: وزیراعظم مودی نے نیٹ-یو جی امتحان کے امیدواروں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے دہلی ہوائی اڈے سے مؤخر کی اپنی روانگی
مرکزی وزیر سکانتا مجمدار نے وزیراعظم کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کے لیے اقتدار صرف ایک اختیار ہوتا ہے، لیکن وزیراعظم مودی کے لیے یہ ایک ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا طلبہ کی سہولت کے لیے ہوائی اڈے پر انتظار کرنا ایسی قیادت کی مثال ہے جو شہریوں کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
Jamia Hamdard Anti-Ragging Week 2025: جامعہ ہمدرد میں اینٹی ریگنگ ویک 2025 کا افتتاحی پروگرام، ریگنگ کے نفسیاتی اور جذباتی نقصانات سے طلبا کو آگاہ کرایا گیا
اس موقع پر طلبہ میں ریگنگ کے خلاف شعور بیدار کرنے اور محفوظ، شمولیتی اور باوقار کیمپس ماحول کو فروغ دینے کے لیے ہفتہ بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔
Inauguration of New Evaluation Hall at JMI: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نیو ایویلیویشن ہال کا افتتاح: امتحانات کے نتائج کے جلد اعلان کی سمت ایک اہم قدم
یہ ایئر کنڈیشنڈ ایویلیویشن ہال جامعہ کے کنٹرولر آف ایگزامینیشن آفس بلڈنگ کی دوسری منزل پر واقع ہے، جہاں جائزہ کنندگان اور آبزرورز کے لیے مخصوص سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔





