Exam Irregularities: جھارکھنڈ حکومت کی JPSC-JSSC امیدواروں کے وفد سے تازہ دور کی بات چیت جاری، طلبہ کا فوری اور ٹھوس فیصلے کیے جانے کا مطالبہ
طلبہ وفد کے ایک رکن نے اس سے قبل وزیراعلیٰ ہیمنت سورین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ وزیراعلیٰ ان کے مطالبات پورے کریں گے۔ ایک اور رکن نے اے این آئی سے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت ان کی بات سنے گی، تاہم اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو پیر کے لیے طلبہ نے اپنی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔
What kind of assurance was that: ’’یہ کیسی یقین دہانی تھی؟‘‘ اکھلیش یادو نے سی جے پی احتجاج ختم کرنے والے خفیہ معاہدے پر شفافیت کا کیا مطالبہ
سماجوادی پارٹی سربراہ نے حکومت سے پوچھا، طلبہ کے کون سے مطالبات تسلیم کیے گئے؟ احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف مقدمات کیوں درج کیے جا رہے ہیں؟ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ اتنی بڑی تحریک حکومت کی کوششوں سے ختم ہوئی یا حکومت نے طلبہ کے مطالبات تسلیم کرکے پسپائی اختیار کی؟
Student Issues Should Not Be Politicized: راہل گاندھی کی پریس کانفرنس پر بی جے پی کا پلٹ وار، جے پی نڈا نے راہل گاندھی سے پوچھے سیدھے سوال کہا-’’طلبہ کے مسائل کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے‘‘
مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ اپوزیشن بحث کے لیے وقت طے کرے، حکومت اس معاملے پر بحث کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہالزام تراشی نہیں، بلکہ حل پر بحث ہونی چاہیے۔ بحث کے بعد ہمیں ایک ٹھوس پالیسی لے کر آنی چاہیے۔ بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ ملک کے مستقبل کی فکر کرنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے۔





