India-EU FTA: بھارت۔یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ ’تمام معاہدوں کی ماں‘ اور گیم چینجر، نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع کھولے گا: وزیراعظم
وزیراعظم نریندر مودی نے این سی سی سالانہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھارتی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل بھارت عمان، نیوزی لینڈ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ماریشس سمیت کئی ممالک کے ساتھ بھی آزاد تجارتی معاہدے کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاہدے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کے لیے ان گنت مواقع پیدا کریں گے۔





