India-UAE ties: وزیراعظم مودی کا شیخ محمد بن زاید کا استقبال بھارت-یواے ای کے شاندار تعلقات کا اظہار، سوشل میڈیا پر وزیراعظم نے کیا جذبات کا اظہار
گزشتہ چند برسوں میں بھارت اور یو اے ای کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسی مضبوط رشتے کی علامت کے طور پر، وزیر اعظم نریندر مودی کو 2019 میں یو اے ای کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’آرڈر آف زاید‘ سے نوازا جا چکا ہے۔
PM Modi Receives UAE President: وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا کیا استقبال
یہ دورہ ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب مغربی ایشیا میں حالات کشیدہ ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ، غزہ میں جاری عدم استحکام اور یمن میں سعودی عرب اور یو اے ای سے جڑا تنازع خطے کی سلامتی کے لیے بڑے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق، ان علاقائی امور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔





