PM Modi congratulated Yumnam: منی پور کے نئے وزیراعلیٰ بنے یمنام کھیم چند سنگھ، وزیراعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد
یہ حلف برداری کی تقریب اس اعلان کے ایک دن بعد منعقد ہوئی، جس میں بی جے پی نے نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران 61 سالہ میتیئی برادری کے سینئر لیڈر یمنام کھیم چند سنگھ کو اسمبلی پارٹی کا قائد منتخب کیا تھا۔ ریاستی گورنر اجے کمار بھلّا نے لوک بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ، دو نائب وزرائے اعلیٰ اور دو دیگر وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
Manipur gets a new Chief Minister: ایک سال کے طویل انتظار کے بعد منی پور کو ملا نیا وزیراعلیٰ، یُمنام کھیم چند سنگھ بی جے پی کے لیڈر منتخب
بی جے پی کے منی پور سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی کی یہ اہم میٹنگ منگل کی شام تقریباً پانچ بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں وزیراعلیٰ کا عہدہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے خالی تھا، جس کے باعث سیاسی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔





