Bharat Express DD Free Dish

space exploration

ناسا کے اعلان کے مطابق آرٹیمس III کو 2027 میں لانچ کیا جائے گا۔ اس مشن میں اورین اسپیس کرافٹ کو ایس ایل ایس راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔ اس مرحلے کا بنیادی مقصد چاند پر براہِ راست لینڈنگ نہیں بلکہ زمین کے نچلے مدار میں جدید لینڈرز کے ساتھ ہم آہنگی کی جانچ کرنا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگر یہ مشن کامیاب رہا تو چار سال کے اندر انسانوں کو مریخ پر بھیج دیا جائے گا۔ اس کے بعد مشنوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا، جس کا حتمی ہدف تقریباً 20 سال میں مریخ پر ایک مکمل خود کفیل شہر تعمیر کرنا ہے۔

بھارتیہ انترکش اسٹیشن طویل مدتی انسانی موجودگی کے لیے اہم ٹیکنالوجیز کا تجربہ کرنے، مائیکرو گریوٹی میں انسانی صحت کے اثرات جانچنے اور اسپیس لائف سائنسز، میڈیسن، و بین سیاروی تحقیق کا پلیٹ فارم بنے گا۔ اس کے ذریعے بھارت اسپیس ٹورزم میں بھی قدم رکھے گا اور کمرشل اسپیس سیکٹر میں نئی راہیں کھولے گا۔

خلاباز شبھانشو شکلا 14 دن کے مشن پر آئی سی سی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وہ آئی سی سی پر جانے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔ وہیں راکیش شرما کے بعد وہ خلا میں جانے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔