Bharat Express DD Free Dish

Sonia Gandhi Memoir

کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب ’’بلانگنگ: اے جرنی آف لو‘‘ (Belonging: A Journey of Love) منگل کے روز ملک بھر کی کتابوں کی دکانوں پر دستیاب ہوگئی ہے۔ سونیا گاندھی کی یہ یادداشتیں ان کی زندگی کے مختلف ادوار کا احاطہ کرتی ہیں۔ کتاب میں جنگ کے بعد کے اٹلی میں ان کے بچپن، راجیو گاندھی سے محبت اور شادی کا ذکر کیا گیا ہے۔

کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی نے اپنی آنے والی کتاب ’Belonging: A Journey of Love‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی کہانی خود لکھنے کا فیصلہ اس لیے کیا، کیونکہ ان کے بارے میں کئی باتیں غلط، من گھڑت یا بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی ہیں۔