Solidarity for flood victims: سیلاب زدگان کے لیے یکجہتی، آئی ایم سی آر کا اعلیٰ سطحی وفد پہنچا چندی گڑھ ، متاثرین سے اظہار ہمدردی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
آئی۔ ایم۔ سی۔ آر کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے سیلاب زدگان کی مدد میں ریاستی و مرکزی حکومت کی دوہری پالیسی پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بہار میں امداد تو دے رہی ہے کیونکہ وہاں چند ماہ بعد انتخابات ہیں مگر پنجاب کی عوام کے لئے مدد اسلیے نہیں ہے کیونکہ یہاں کوئی الیکشن نہیں ہے۔





