Bharat Express DD Free Dish

Sohail Hashmi

معروف فلمساز، تاریخ داں اورمشترکہ ثقافتی ورثے کے علم بردار سہیل ہاشمی نے روزمرہ کی خوراک پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پکوانوں میں مختلف ممالک کی خورد ونوش کی روایت صاف طورپردکھائی دیتی ہے۔ کھانے کا یہ کلچرطویل عالمی تبادلوں کی تاریخ کے ذریعے تشکیل پایا ہے۔ اگرچہ کئی غذائیں مقامی ہیں، مگربہت سے پھل، سبزیاں اورکھانے کے طریقے تجارت اورسلطنتوں کے ذریعے وسطی ایشیا اوریورپ سے آئے ہیں۔