Bharat Express DD Free Dish

Social Reformer

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اپنے پیغام میں شری شری ہری چند ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھکتی، مساوات اور اخلاقیات کی جو تعلیمات معاشرے کو دیں، وہ آج بھی لوگوں کی زندگیوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شمالی 24 پرگنہ میں منعقد ہونے والا یہ میلہ ان اصولوں کے تئیں عوام کی وابستگی کو مزید مضبوط کرے گا۔

سری نارائن گرو (20 اگست 1856 – 20 ستمبر 1928) کیرالا کے ایک سنت، فلسفی، روحانی رہنما اور سماجی مصلح تھے۔ انہوں نے تعلیم، صفائی، خدا سے عقیدت، تنظیم، اور زراعت کو فروغ دیا۔ وہ صنعتوں کو معاشی خود مختاری کا ذریعہ سمجھتے تھے اور ان کا ماننا تھا کہ درست مہارت، محنت، علم، تعلیم اور صاف ستھری زندگی کے ذریعے لوگ خوداعتماد، خوددار، نڈر اور اخلاقی و مالی طور پر مضبوط بن سکتے ہیں۔