Bharat Express DD Free Dish

Smog Crisis Delhi

حکومتی سرکلر کے مطابق، دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) مسلسل شدید (Severe) زمرے میں برقرار ہے، جس کے باعث بچوں کی صحت کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ 15 دسمبر کو جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگلے احکامات تک نرسری سے جماعت پنجم تک فزیکل کلاسز مکمل طور پر معطل رہیں گی۔

فضائی آلودگی کی خراب صورتحال جمعہ سے ہی برقرار ہے۔ قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں زہریلی دھند (اسموگ) کی دبیز تہہ چھائی رہی، جس سے حد نگاہ بری طرح متاثر ہوئی اور شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔