India Test Slip Cordon End: ’ایک عہد کا اختتام‘: اجنکیا رہانے کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی بھارت کا تاریخی ’سلپ کارڈن‘ بھی بکھر گیا
اجنکیا رہانے کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ایک سنہرا دور بھی اختتام کو پہنچ گیا۔ رہانے کے کھیل کو خیرباد کہنے کے بعد بھارت کا وہ تاریخی سلپ کارڈن بھی مکمل طور پر ماضی کا حصہ بن گیا، جس نے کئی برسوں تک اپنی شاندار فیلڈنگ سے ٹیم کو یادگار فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔





