Bharat Express DD Free Dish

Shiva Sharma Murder Case

پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اس دوران تفتیشی ٹیم نے اس سے واقعہ کے دن کے حالات اور شیوا شرما کی موت سے متعلق کئی سوالات کئے۔ اس کی بہن رشمی اور ڈرائیور دانش سے بھی الگ الگ پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، پوچھ گچھ کے دوران شردھا نے پولیس کے کئی سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔ وہ باربار کہتی رہی کہ اس سے نہیں بلکہ اس کے وکیل سے بات کی جائے۔ پولیس تینوں سے پوچھ گچھ کے ذریعہ واقعہ سے متعلق حقائق معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔