Bharat Express DD Free Dish

Shipping News

برطانوی حکام نے روسی تیل کی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے جہاز کو تحیل میں لیا تھا۔ برطانوی وزیر دفاع ڈین جاروس کے مطابق تحویل میں لیے گئے جہاز کے عملے میں شامل بھارتی اور جارجیائی شہری اس وقت نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

امریکہ نے جہاز رانی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو کسی قسم کی فیس یا ادائیگی کرتے ہیں تو انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی ادارہ او ایف اے سی (OFAC) نے واضح کیا ہے کہ ادائیگی کسی بھی شکل میں ہو، چاہے نقد ہو یا ڈیجیٹل، اس پر کارروائی ہو سکتی ہے۔

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے چوتھے ہفتے میں داخل ہونے کے بعد ہندوستان جیسے توانائی درآمد کرنے والے ممالک کے لیے سپلائی کا تسلسل برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔  حکومت کی جانب سے بندرگاہی سہولتوں میں نرمی، متبادل سپلائی لائنز اور مسلسل نگرانی جیسے اقدامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملک توانائی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باوجود بھارت مسلسل اپنی توانائی سپلائی کو مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، اور اس طرح کی ترسیلات ملک کی اقتصادی و صنعتی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہیں۔