HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو ’وکست بھارت سنکلپ سبھا–سیوا جیوتی یاترا‘ کا بڑا پروگرام منعقد ہوگا۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی خدمت اور گڈ گورننس کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت اس پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام میں ’سیوا جیوتی یاترا‘ کا ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے، جبکہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی پروگرام کی صدارت کریں گے۔





