US Envoy Sergio Gor Met RBI Governor: ممبئی کے دورے پر امریکی سفیر سرجیو گور کی اہم ملاقاتیں، آر بی آئی گورنر اور ٹاٹا گروپ کے چیئرمین سے تبادلۂ خیال
بھارت میں امریکہ کے نئے سفیر سرجیو گور نے اس ہفتے کے آغاز میں باضابطہ طور پر اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ذمہ داریاں سنبھالتے ہی انہوں نے ممبئی کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سنجے ملہوترا سے ہوئی۔ اس ملاقات کو بھارت اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور مالی تعاون کے تناظر میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
India-US Trade Deal: بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات جاری، منگل کو ہوگی اگلی ملاقات: امریکی سفیر
بھارت اور امریکہ کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس حوالے سے اگلی باضابطہ ملاقات منگل کو ہونے جا رہی ہے۔ یہ بات بھارت میں حال ہی میں تعینات ہونے والے امریکی سفیر سرجیو گور نے پیر کے روز نئی دہلی میں کہی۔
India US Relations : وزیر اعظم نریندر مودی سے امریکی سفیر سرجیو گور نے کی ملاقات، ہندوستان-امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا بھروسہ
نو منتخب امریکی سفیر سرجیو گور نے ہفتہ کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کو ہندوستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ گور نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پی ایم مودی کو "بہت اچھا دوست" سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستی کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
Sergio Gor meeting with PM Modi: وزیراعظم مودی سے امریکی نامزد سفیرسرجیو گور نے کی ملاقات، کہا- ’’بھارت-امریکہ شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گے‘‘
سرجیو گور نے کہا ’’امریکہ بھارت کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ میں نے وزیراعظم مودی کے ساتھ شاندار ملاقات کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم مودی کو ایک عظیم اور ذاتی دوست سمجھتے ہیں۔‘‘





