Bharat Express DD Free Dish

Security Breach

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فیصلہ کریں گے کہ تقریب دوبارہ شروع کی جائے یا نہیں۔ انہوں نے سیکریٹ سروس اور دیگر اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوری اور بہادرانہ کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔

اترپردیش کے اعظم گڑھ میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادوکے پروگرام کے دوران سیکورٹی میں کوتاہی کی اطلاع ملی ہے۔ حالانکہ پولیس اہلکاروں نے فوراً نوجوان کو روکا اور حراست میں لیا۔ اس معاملے کے بعد سماجوادی پارٹی نے انتظامیہ پر الزام لگائے ہیں۔

گلوکارہ دعا لیپا کو خوفناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹل میں سیکیورٹی لیپس کے باعث مداح دعا کے ہوٹل میں داخل ہوئے اور ان کے بیڈ روم کے باہر پہنچ گئے۔ دعا لیپا اس سیکورٹی لیپس سے بہت خوفزدہ ہوئیں۔

لارنس بشنوئی سے مل رہی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ پرانجان شخص گھس گیا ہے۔ پوچھ گچھ کرنے پرشخص نے لارنس بشنوئی کا نام سے متعلق دھمکانے کی کوشش بھی کی۔

یو ایس سیکرٹ سروس کے چیف آف کمیونیکیشنز انتھونی گگلیلمی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "شام 6 بجے سے کچھ دیر پہلے، ایک گاڑی وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے ایک بیرونی گیٹ سے ٹکرا گئی۔ ہم تصادم کی وجہ اور طریقے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔"

ملزم نے دہلی پولیس کو بتایا کہ للت جھا اس پورے واقعہ کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ تمام ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے جڑے ہوئے تھے اور ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے۔ یہ لوگ کئی دنوں سے اس واردات کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی سیکورٹی میں لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر کے پاس نو فلائی زون  میں ڈرون اڑتا ہوا نظر آیا ہے۔