RG Kar Rape Murder Case: کولکتہ آر جی کر ریپ اور قتل معاملہ، سیالدہ کورٹ میں سماعت مکمل، آج آئے گا فیصلہ، پڑھیں ٹائم لائن
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح طور پر کولکتہ پولیس سے کہا تھا کہ وہ اس کیس کو جلد از جلد حل کرے۔ انہوں نے پولیس کو سات دن کا وقت دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر اس مدت کے اندر معاملہ حل نہیں ہوتا ہے تو وہ اس معاملے کو سی بی آئی کو سونپ دیں گی۔ اسی دن بڑے پیمانے پر احتجاج کی وجہ سے آر جی کر کے پرنسپل سندیپ گھوش نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔