Delhi riots case: سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی درخواست مسترد کی، شرجیل امام، عمر خالد اور دیگر کی ضمانت پر حلف نامہ داخل نہ کرنے پر کیا ناراضگی کا اظہار
یہ مقدمہ 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے جڑا ہے جو شہریت ترمیمی قانون (CAA) اور قومی رجسٹر برائے شہری (NRC) کے خلاف احتجاج کے دوران پھوٹ پڑے تھے۔ ان فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ شرجیل امام کو پولیس نے یو اے پی اے کے تحت گرفتار کر کے اس معاملے میں ’’مرکزی سازش کار‘‘ قرار دیا تھا۔





