Mahakumbh 2025: مہا کمبھ میں 73 ممالک کے سفارت کار سنگم میں لگائی ڈبکی
پریاگ راج پہنچنے پر سفارت کاروں کا سب سے پہلے یوپی حکومت کی جانب سے ایریل کے تروینی سنگم علاقے میں خیرمقدم کیا گیا۔ انہیں جیٹی بوٹ کے ذریعے تروینی سنگم دیکھنے کے لیے لے جایا گیا اور انہیں ملک کی ثقافت کی اہمیت اور پوتر سنگم اور مہا کمبھ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ کچھ سفارت کاروں نے پوتر ڈبکی لگائی اور ندی کے پانی کا گھونٹ پیا اور اسے ایک ناقابل فراموش تجربہ قرار دیا۔