Being Human: آسام کے سیلاب متاثرین کے لیے سلمان خان بنوائیں گے پانچ سو نئے گھر، Being Human نے ’آشیانہ‘ مہم کا کیا آغاز
معلومات کے مطابق یہ پہل مشترکہ مہم ’آشیانہ‘ کے تحت شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد ان خاندانوں کو محفوظ چھت فراہم کرنا ہے جو سیلاب کے باعث بے گھر ہوگئے ہیں۔ گھروں کی تعمیر بانس اور ٹین کی چادروں سے کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں آنے والے سیلاب کے دوران نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔





