دھرمیندرپردھان کا وزارت تعلیم سے استعفیٰ دینا تعلیمی احتساب اوراصلاحات کی جانب پہلا مقدم، جماعت اسلامی نے تعلیمی نظام کے لئے پُرامن جدوجہد سے متعلق کہی یہ بڑی بات
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینئرنے کہا:"ہم اس تحریک کے دوران دہلی اوربہارمیں پُرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے جااستعمال پربھی شدید تشویش کا اظہارکرتے ہیں۔ پولیس کی مبینہ زیادتیوں، جن میں لاٹھی چارج، پیلٹ گن کا استعمال، قریب سے آنسوگیس کے گولے داغنا اور پُرامن مظاہرین کوغیرقانونی طورپرحراست میں لینا شامل ہے، نہایت تشویش ناک ہیں اوران کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔
Jamaat-e-Islami Hind Expresses Deep Sorrow & Grief: لکھنؤ آتشزدگی سانحہ: جماعت اسلامی ہند کا گہرے رنج و غم کا اظہار، فائر سیفٹی قوانین میں جامع اصلاحات کا مطالبہ
لکھنؤ کے کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی سانحہ پر جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسر سلیم انجیئر نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تعلیمی و تجارتی اداروں میں حفاظتی انتظامات کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
ملک میں مسلمانوں کے املاک پرغیرقانونی انہدامی کارروائیوں پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش، راجیہ سبھا الیکشن کے طریقہ اورالیکشن کمیشن پرسوال
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنماؤں نے امریکہ-ایران امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری انہدامی کارروائیوں، راجیہ سبھا انتخابات کی شفافیت اور مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد کی صورت حال پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی۔
جماعت اسلامی کا دہلی آتشزدگی سانحہ پر اظہارتعزیت، سلیم انجینیئر نے سخت سیکورٹی انتظامات اورجواب دہی کا کیا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینیئر نے مزید کہا کہ اس قسم کی سنگین کوتاہیاں عام شہریوں، طلبہ، ملازمت پیشہ افراد اور سیاحوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہیں، خاص کر گنجان آبادی والے شہری علاقوں میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں قابل ستائش ہیں، لیکن طویل مدتی حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینا بھی نہایت ضروری ہے۔
Jamaat-e-Islami Hind: نیٹ 2026 امتحان میں دھاندلی کی مذمت، پروفیسر سلیم انجینئر نے آزادانہ جانچ اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا کیا مطالبہ
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے نیٹ 2026 کو منسوخ کر کے دوبارہ امتحان کرانے اور معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا فیصلہ در اصل حکومت کی سنگین کوتاہیوں کا اعتراف ہے۔ اگرچہ امتحان کے نظام کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا، تاہم اس سے لاکھوں طلبہ اور ان کے خاندان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے ہیں۔





