DGCA issues show-cause notice: انڈیگو کی مشکلات میں اضافہ، ڈی جی سی اے نے جوابدہ افسر کو بھی جاری کیا وجہ بتاؤ نوٹس، 24 گھنٹے میں جواب طلب
ڈی جی سی اے نے اکاؤنٹیبل مینیجر سے 24 گھنٹوں کے اندر وضاحت طلب کی ہے کہ ان خلاف ورزیوں پر کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ ادارے نے تنبیہ کی ہے کہ اگر انڈیگو مقررہ وقت میں جواب دینے میں ناکام رہی تو دستیاب معلومات کی بنیاد پر فیصلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریگولیٹر انڈیگو کے سی ای او اور دیگر اعلیٰ حکام کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر چکا ہے۔





