Central Government Heatwaves Advisory: شدید گرمی کے پیش نظر حکومت کی کارروائی، مزدوروں کے تحفظ کے لیے نئی ایڈوائزری جاری
حکام کے مطابق دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث عام زندگی متاثر ہو رہی ہے اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے حالات میں حکومت نے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔





