Bharat Express DD Free Dish

Rishabh Pant Injury

رشبھ پنت انگلینڈ کے دورے پر مینچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں زخمی ہو گئے تھے، اسی وجہ سے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع نہیں دیا گیا۔ پنت نے اب مکمل طور پر انجری سے نجات حاصل کر لی ہے اور اپنی فٹنس کے ساتھ فارم بھی واپس پا لی ہے۔

رشبھ پنت پہلے دن کے آخری سیشن میں کرس ووکس کی گیند پر دائیں پیر کے انگوٹھے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے 37 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے۔ پاؤں میں فریکچر کی خبروں  کے وہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے اترے۔ جمعرات کو اولڈ ٹریفورڈ میں جب وہ دوبارہ بلے بازی کے لیے باہر آئے تو ناظرین نے رشبھ پنت کا پرجوش استقبال کیا۔

رشبھ پنت کے پیرکی انگلی میں فریکچرکی تصدیق ہوئی ہے۔ انہیں اس سے ٹھیک ہونے میں 2 ماہ کا وقت لگے گا، یعنی وہ انگلینڈ کے خلاف چل رہی ٹسٹ سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔