Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند وفد کا بریلی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ، نائب امیر ملک معتصم خان کی قیادت میں وفد نے زمینی حالات کا لیا جائزہ
جماعت اسلامی ہند نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انصاف، آئینی اقدار اور پُرامن شہری جدوجہد کے اصول پر قائم رہے گی۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک متعصم خان نے سیاسی محرکات پر مبنی ایف آئی آر کو فوراً واپس لینے، ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار کئے گئے افراد کی فوری رہائی اور پولیس زیادتیوں پر عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
Jamiat Ulama-i-Hind: جمعیۃ علماء ہند نے جموں، پنجاب اور ہماچل کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے کیا مکمل، پہلے مرحلہ میں جموں کے اودھم پورمیں 15 مکانات کی تعمیر کا کام شروع
ابتدائی بازآبادکاری کے لئے پٹھان کوٹ میں 7 غیر مسلم خاندانوں سمیت 33 خاندانوں کو پچاس پچاس ہزار روپئے نقد و سامان کی شکل میں تقسیم کیے گئے۔ فرقہ پرستوں کوجمعیۃ علماء ہندکی انسانیت نوازی سے سبق حاصل کرنا چاہیے، جمعیۃعلماء ہند مذہب نہیں انسانیت کی بنیادپر ضرورت مندوں کی مددکرتی ہے :مولانا ارشدمدنی




