Reliance Retail Fashion Factory Sale: ریلائنس رٹیل کی فیشن فیکٹری کا برانڈڈ ایکسچینج فیسٹیول، پرانے کپڑے لائیں اور نئے برانڈڈ کپڑے لے جائیں
ریلائنس رٹیل کا ایکسچینج فیسٹیول 20 جولائی تک چلے گا۔ پرانے ڈینم، شرٹس، ٹی شرٹس یا بچوں کے کپڑے لانے پرصارفین کوبدلے میں ایکسچینج کوپن دیئے جائیں گے۔ ڈینم کے لیے 400 روپئے تک، شرٹس کے لیے250 روپے تک، ٹی شرٹس کے لیے 150 روپئے تک اور بچوں کے کپڑوں کے لیے100 روپئے تک کے کوپن دستیاب ہوں گے۔
Reliance’s toy brand opens its first store in Kuwait: ریلائنس کے کھلونا برانڈ ہیملیز نے کویت میں کھولا اپنا پہلا اسٹور، خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں یہ 9واں اسٹور
یہ کویت میں ہیملیز کا پہلا اسٹور ہے۔ تاہم، خلیج تعاون کونسل (GCC) میں یہ ہیملیز کا نواں اسٹور ہے، جس میں کئی خلیجی ممالک شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور قطر کے بعد اب یہ برانڈ پورے خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کر رہا ہے۔ کمپنی کے 13 ممالک میں 187 اسٹورز ہیں۔





