PM Modi Uzbekistan Visit:ازبکستان میں پی ایم مودی کا شانداراستقبال،خواتین نے باندھی راکھی،’مودی مودی‘کے نعروں سے گونجا تاشقند
وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر تاشقند میں موجود لوگوں نے ’مودی مودی‘، ’وندے ماترم‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگائے۔ اس دوران ہندوستانی برادری سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین نے وزیر اعظم کی کلائی پر راکھی بھی باندھی۔ پورے استقبال کے دوران ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کی خوبصورت جھلک نظر آئی۔
Raksha Bandhan 2026: ملک بھر میں منایا جا رہا ہے بھائی بہن کے اٹوٹ رشتے کا تہوار رکشابندھن، محبت، اعتماد اور حفاظت کا دیتا ہے پیغام
رکشابندھن محض راکھی باندھنے کی رسم نہیں بلکہ بھائی بہن کے درمیان محبت، اعتماد اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا تہوار ہے۔ اس دن بہنیں بھائیوں کی خوشحالی اور لمبی عمر کی دعا کرتی ہیں، جبکہ بھائی ان کی حفاظت اور ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔





