Rajnath Singh Address: اچانک حملہ کرنے کی صلاحیت اور دشمن کی غیر متوقع چالوں سے نمٹنے کی تیاری ضروری: راج ناتھ سنگھ
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی فضائیہ کو اپنی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کی جنگیں صرف لڑاکا طیاروں کی تعداد کی بنیاد پر نہیں جیتی جائیں گی، بلکہ اس میں تکنیکی برتری، فوری جواب دینے کی صلاحیت اور درست تیاری اہم کردار ادا کرے گی۔





