BJP accuses TMC MP: راگھو چڈھا پر تبصرہ سیاسی تنازع میں تبدیل، بی جے پی کا سیانی گھوش پر سکھ و پنجابی برادری کی توہین کا الزام
ویڈیو میں سیانی گھوش کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا گیا: ’’چڈھا، چڈی بن سکتا ہے‘‘ جو کہ راگھو چڈھا کے حوالے سے کہا گیا، جنہوں نے حال ہی میں عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ یہ جملہ نہ صرف ایک سیاسی طنز تھا بلکہ اس میں سکھ اور پنجابی شناخت کا مذاق اڑایا گیا ہے۔
Seven Punjabi passengers killed in Pakistan: بس سے اتارا اور ماردی گولی، پاکستان میں سات پنجابی مسافروں کا قتل
گزشتہ اگست میں علیحدگی پسند عسکریت پسندوں نے پاکستان میں سلسلہ وار حملے کیے جن میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں پولیس اسٹیشنز، انفراسٹرکچر اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس میں بلوچستان کی ایک شاہراہ پر حملہ بھی شامل ہے جس میں مسلح افراد نے کم از کم 23 افراد کو زبردستی ان کی گاڑیوں سے اتار کر ان کی شناخت چیک کرنے کے بعد ہلاک کر دیا۔
Emergency Release Date Postponed: کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز بڑے تنازع کے درمیان ملتوی، ہائی کورٹ میں پھنسا معاملہ
کنگنا نے اس فلم میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ کنگنا نے خود 'ایمرجنسی' کا ڈائریکشن کیا ہے۔ کنگنا کی یہ آنے والی فلم 6 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار تھی۔
کینیڈا کے صوبائی انتخابات میں چار پنجابی کمیونٹی امیدواروں کی جیت، کمیونٹی میں جشن کا ماحول
ووٹروں نے اپنے مفادات کی مؤثر نمائندگی کرنے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ این ڈی پی کے موجودہ ایم ایل اے جسویر دیول ایڈمنٹن میڈوز سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔
Punjabi Community Celebrates 4 Victories in Alberta Provincial Election: کینڈا کے البرٹا صوبہ میں مقیم پنجابی کمیونٹی کے چار ممبران اسمبلی انتخاب میں کامیاب
کینڈا میں مقیم پنجابی کمیونٹی ان دنوں ایک بڑی کامیابی کا جشن منا رہی ہے کیونکہ البرٹا میں ہونے والے حالیہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں چار پنجابی امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کل 15 پنجابی امیدواروں میں سے جنہوں نے کیلگری اور ایڈمنٹن میں مقابلہ کیا، ان چاروں نے ووٹروں کا اعتماد اور حمایت حاصل کی ہے





