Pump And Dump Scam: ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ گھوٹالے میں سیبی کی بڑی کارروائی، 221 اداروں پر پابندی، مبینہ ماسٹر مائنڈ 7 سال کے لیے بین
تحقیقات کے مطابق یہ مبینہ گھوٹالا 2017 سے 2020 کے درمیان انجام دیا گیا، جس میں موریہ ادیوگ، 7NR ریٹیل، دارجلنگ روپ وے کمپنی، جی بی ایل انڈسٹریز اور وشال فیبرکس سمیت پانچ فہرست بند کمپنیوں کے شیئروں کی قیمتوں اور ٹریڈنگ حجم میں مصنوعی اضافہ کیا گیا۔ بعد ازاں ان شیئروں کو زیادہ قیمت پر عام سرمایہ کاروں کو فروخت کر کے بھاری منافع حاصل کیا گیا۔





