PSEB Class 10 Result 2026 Declared: پنجاب بورڈ دسویں جماعت کے نتائج جاری، 94.52 فیصد طلبہ کامیاب، ہرلین شرما بنیں ٹاپر
رپورٹ کے مطابق اس سال پنجاب بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحان میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 69 ہزار 505 طلبہ شریک ہوئے، جن میں 1 لاکھ 27 ہزار 753 طالبات اور 1 لاکھ 41 ہزار 746 طلبہ شامل تھے۔ جاری کردہ رزلٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 744 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ ان میں 1 لاکھ 22 ہزار 595 طالبات اور 1 لاکھ 32 ہزار 143 طلبہ شامل ہیں۔





