’’انتخابی اصلاحات اور شہری کو با اختیار بنانا‘‘ کے موضوع پر تبادلہ خیال، سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے پیش کی اہم تجویز
اس پروگرام میں ملک بھرکے قانونی ماہرین، سابق منتظمین اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اسلم احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے دنیا کے دیگر ممالک میں ہونے والی انتخابی اصلاحات پراپنے خیالات کا اظہارکیا۔ اے آئی ای ایم کے جنرل سکریٹری عبد الرشید نے مہمانوں کا استقبال کیا۔




