Odisha BJP Government: اڈیشہ میں بی جے پی حکومت کے دو سال مکمل، 20 جون کو منعقد کی جائے گی خصوصی تقریب، وزیر اعظم مودی اور صدر دروپدی مرمو کی شرکت متوقع
ریاستی حکومت کے مطابق یہ تقریب اڈیشہ میں گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا اہم موقع ہوگی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ مرکزی اور ریاستی سطح پر بی جے پی کی ’’ڈبل انجن‘‘ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں اڈیشہ نے ترقی کے مختلف میدانوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
President Murmu boarded INS Vaghsheer: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا آئی این ایس واگھشیر پر پہلا بحری سفر، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی بھی رہے موجود
صدر مرمو نے بھارتی بحریہ کی دیسی کالوری کلاس آبدوز INS واگھشیر پر سوار ہو کر مغربی ساحل پر بحری سفر کیا۔ اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، سپریم کمانڈر آف آرمڈ فورسز کی حیثیت سے صدر کے ساتھ موجود تھے۔ یہ صدر دروپدی مرمو کا کسی کالوری کلاس آبدوز پر پہلا بحری سفر ہے۔ وہ اس تجربے کو حاصل کرنے والی بھارت کی دوسری صدر بن گئی ہیں۔ اس سے قبل سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے آبدوز پر سمندری سفر کیا تھا۔
President Dropdi Murmu’s Kerala tour: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ ٹلا بڑا حادثہ، کیرالا میں ہیلی پیڈ دھنسنے سے مچی ہلچل
پرمدم اسٹیڈیم میں بنائے گئے عارضی ہیلی پیڈ کا ایک حصہ اچانک دھنس گیا، تاہم سکیورٹی عملے کی تیز رفتاری سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جیسے ہی بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر صدر مرمو کو لے کر اترا ہیلی پیڈ کا ایک حصہ وزن برداشت نہ کر سکا اور زمین میں دھنس گیا۔





