Congress slams RSS: آر ایس ایس نے آئین سے’سیکولر‘ اور ’سوشلسٹ‘الفاظ ہٹانے کا کیا مطالبہ،کانگریس پارٹی ہوگئی برہم،لگایا بڑا الزام
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ آر ایس ایس نے کبھی بھی بھارتی آئین کو قبول نہیں کیا اور اس نے 30 نومبر 1949 سے امبیڈکر، نہرو اور دیگر آئینی معماروں پر تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس منوسمرتی سے متاثر آئین چاہتی ہے۔





