Thailand-Cambodia Conflict: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا تنازعہ، سرحد پر فوجی جھڑپوں میں اب تک 14 تھائی شہری ہلاک، 46 زخمی
تھائی لینڈ نے تمام زمینی سرحدی چوکیوں کو سیل کر دیا ہے اور اپنے شہریوں کو کمبوڈیا چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ تمام 7 تھائی ایئر لائنز نے شہریوں کو واپس لانے میں مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم فومتھم ویچایاچائی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے کمبوڈیا کو مزید کسی بھی جارحانہ اقدام کے خلاف خبردار کیا ہے۔





