Bharat Express DD Free Dish

Prateek Yadav

 سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے چھوٹی بھائی پرتیک یادو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔ اس رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ واضح طورپر بتائی گئی ہے۔

دس سالہ دوستی کے بعد 2011 میں کی شادی۔ 25 برس تک ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ رہے، بعد میں طلاق کی افواہیں بھی گردش میں رہیں جسے بعد میں پرتیک یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کر کے مسترد کر دیا تھا۔

پرتیک یادو کو ’’فٹ انڈیا‘‘ کا ابتدائی سیاسی آئیکن بھی کہا جاتا تھا۔ ان کے پاس لکھنؤ کا سب سے بڑا اور جدید سہولیات سے آراستہ جم تھا۔  تعلیمی دور میں ایک وقت ان کا وزن 100 کلوگرام سے زائد تھا، لیکن انہوں نے اپنی محنت سے نہ صرف وزن کم کیا بلکہ ایک مضبوط اور متاثر کن جسمانی ساخت حاصل کی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موت کی وجہ ہارٹ اٹیک یا برین ہیمریج بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 38 سالہ پرتیک یادو کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا، اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پوسٹ مارٹم کے لیے چار ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دیا گیا ہے۔