Bharat Express DD Free Dish

PRAGATI

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے وقت کی پابندی پر بار بار زور دینا محض مقررہ وقت پر کام کرنے کی تلقین تک محدود نہیں ہے۔ وہ بھارت میں برسوں سے چلی آرہی تاخیر کو معمول سمجھنے کی ذہنیت کو بدل کر نظم و ضبط، کارکردگی اور بروقت حکمرانی کو فروغ دینے پر زور دے رہے ہیں۔

سائبر فراڈ سے ہونے والے مالی نقصانات کو کم کرنے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے وزیر اعظم نے ریاستی حکومتوں کو ای-زیرو ایف آئی آر نظام جلد نافذ کرنے کی ہدایت دی۔اس نظام کے تحت سائبر جرائم کی شکایت موصول ہوتے ہی فوری طور پر مقدمہ درج کیا جا سکے گا اور ابتدائی کارروائی میں تاخیر نہیں ہوگی، جس سے متاثرہ افراد کے مالی نقصان کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (RERA) سے متعلق عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے گھر خریداروں کے لیے انصاف اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ RERA ایکٹ کے تحت تمام اہل رئیل اسٹیٹ پروجیکٹوں کی لازمی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم نے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں اعتماد بحال کرنے کے لیے RERA کی دفعات پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔