Delhi Govt appoints Special Public Prosecutor in CM attack case: دہلی حکومت نے سی ایم حملہ کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کیا مقرر، وکیل پردیپ رانا ریکھا گپتا کی طرف سے پیش کریں گے دلائل
ملزم کا پہلے سے مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کے خلاف راجکوٹ کے بھکتی نگر پولیس اسٹیشن میں 2019 سے 2024 کے درمیان پانچ مقدمات درج کیے گئے تھے، ان میں سے چار مقدمات میں وہ بری ہو چکا ہے، جب کہ ایک کیس ابھی بھی عدالت میں زیر التوا ہے۔ یہ مقدمات سنگین چوٹ پہنچانے اور امن کو خراب کرنے سے متعلق تھے۔





