Bharat Express DD Free Dish

pollution control measures

فضائی آلودگی کی خراب صورتحال جمعہ سے ہی برقرار ہے۔ قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں زہریلی دھند (اسموگ) کی دبیز تہہ چھائی رہی، جس سے حد نگاہ بری طرح متاثر ہوئی اور شہریوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

قومی دارالحکومت میں گزشتہ کئی دنوں سے ہوا کے معیار کا انڈیکس (AQI) ’’انتہائی خراب‘‘ اور ’’خطرناک‘‘ سطح کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے الزام عائد کیا ہے کہ انڈیا گیٹ پر شہریوں کے ذریعہ آلودگی کے خلاف مبینہ احتجاج دراصل عام آدمی پارٹی کے ذریعے منظم کرایا گیا تھا۔ ان کے مطابق سابق حکومت نے دہلی کو بدترین فضائی آلودگی کے حوالے کیا اور اب اسی معاملے پر وہ عوام کو بھڑکا رہی ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر فضائی معیار کے کمیشن (CAQM) نے گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان (GRAP) کے دوسرے مرحلے (Stage-2) کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، اتوار شام چار بجے دہلی کا ایئرکوالٹی انڈیکس (AQI) 296 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ’خراب‘ (Poor) زمرے میں آتا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی کا فضائی معیار 201 سے 300 کے درمیان برقرار ہے۔