Satya Niketan Building Collapse Incident: ستیہ نکیتن حادثہ: ملزم سدھانشو کا بڑا انکشاف، مزدور نے پہلے ہی دی تھی دیوار گرنے کی وارننگ
پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران سدھانشو نے بتایا کہ مزدور نے اسے فون پر کہا تھا کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے عمارت کی بنیاد کمزور ہو سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں دیوار گرنے کا خطرہ ہے۔ سدھانشو نے دعویٰ کیا کہ عمارت اضافی بوجھ برداشت کرنے کی حالت میں نہیں تھی۔
Bhagalpur News: شاہنواز حسین کے قریبی کارکن کا قتل، جانیے کیا ہے بھاگلپور کی کالی پوجا کمیٹی کا تنازع
بہار کے بھاگلپور کے ببرگنج تھانہ علاقے میں جمعہ کو دن دہاڑے موٹر سائیکل سوار جرائم پیشہ افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے منڈل صدر اوما بھوشن تانتی عرف پپو تانتی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف اور کشیدگی پھیل گئی ہے۔ اہل خانہ نے قتل کے پیچھے کالی پوجا کمیٹی کے عہدے کو لے کر جاری تنازع، زمین کی پلاٹنگ اور پرانی رنجش کو وجہ قرار دیتے ہوئے نامزد افراد پر الزام عائد کیا ہے۔
Gwalior Cyber Fraud: فرضی ٹریڈنگ ایپ اور ڈسکاؤنٹ پر آئی پی او کا جھانسہ، ریلوے ملازم سے 35.27 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی
گوالیار کے تھاتی پور علاقے میں سائبر دھوکہ دہی کرنےوالے گروہوں نے فیس بک اشتہار کے ذریعے ایک ریلوے ملازم کو فرضی ٹریڈنگ ایپ اور ڈسکاؤنٹ پر آئی پی او کا جھانسہ دیا۔ ملزمین نے 42 مرتبہ میں اس سے 35 لاکھ 27 ہزار روپے منتقل کروا لیے۔ رقم نکالنے کے نام پر مزید پیسوں کا مطالبہ کیا گیا۔ معاملے کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Jantar Mantar Violence: دہلی پولیس کا جنترمنتر احتجاجی مقامات پر مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے 2,873 افراد کی شناخت کا دعویٰ
اس سے قبل دہلی پولیس نے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابلِ اعتراض اور توہین آمیز تبصروں پر مشتمل پوسٹ اور ویڈیوز ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔ یہ مواد جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج اور 20 جولائی کو ’سنسد چلو‘ مارچ سے منسلک تشدد کے دوران اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
Khan Global Coaching Centre: پٹنہ میں خان گلوبل اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کا فائر سیفٹی آڈٹ، پولیس تحقیقات بھی جاری، 2 جون کی رات پیش آیا تھا ہنگامہ
5 جون کو کدم کواں تھانے میں معروف ماہر تعلیم فیصل خان جو ’خان سر‘ کے نام سے مہشور ہیں اور دو دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ان پر بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی دفعہ 109 (اکسانا یا معاونت کرنا) اور آرمس ایکٹ کی دفعات 25(9)، 27 اور 35 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Retired Army Brigadier shot dead: دہرادون میں ریٹائرڈ آرمی بریگیڈیئر کی گولی لگنے سے موت، صبح کی سیر کے دوران نامعلوم گولی کا بنے نشانہ
یہ واقعہ نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے صدمے کا باعث بنا ہے بلکہ شہر میں سکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں اس طرح کی فائرنگ انتہائی تشویشناک ہے اور اس پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔
Lady Drug Peddler Arrested: شہڈول میں خاتون منشیات اسمگلر گرفتار، 730 بوتل نشہ آور کف سیرپ برآمد
مدھیہ پردیش کے شہڈول میں کوتوالی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے قبضے سے 730 بوتل آنریکس نشہ آور کف سیرپ برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
FIR in sexual abuse matter: شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورانند کو بڑا جھٹکا، جنسی استحصال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (ریپ و پوکسو اسپیشل کورٹ) نے بڑا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے جھونسی تھانہ پولیس کو ہدایت دی ہے کہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی اور ان کے شاگرد سوامی مکندانند گری کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے باقاعدہ تفتیش کی جائے۔
Jodhpur Illegal Opium Farming: کھیتی کی آڑ میں منگلا رام کا منشیات کا غیر قانونی کاروبار! جودھپور میں گاجر اور مولی کے ساتھ لگا دیے گئے افیم کے پودے، پولیس نے کیسے کیا پردہ فاش؟
راجستھان کے شہر جودھپور کے بوراناڈا علاقے میں پولیس نے دھنیا اور گاجر کی فصل کے درمیان چھپا کر کی جا رہی غیر قانونی افیم کی کاشت کا پردہ فاش کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران تقریباً 150 افیم کے پودے ضبط کرتے ہوئے ملزم منگلا رام کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔
Police Arrived at Pappu Yadav’s House: پپو یادو ہوں گے گرفتار؟ 31 سال پرانے معاملے میں گھر پہنچی پولیس
پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ بہار پولیس نے پٹنہ کے مندیری علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔





