LPG New Rules: پی این جی کنکشن لینے کے بعد 30 دن کے اندر ایل پی جی سلنڈر سرینڈر کرنا ہوگا، ورنہ بند کر دیا جائے گا اکاؤنٹ
پی این جی (PNG) کنکشن لینے والے صارفین کے لیے حکومت نے نیا ضابطہ نافذ کر دیا ہے۔ اب ایسے صارفین کو 30 دن کے اندر اپنا ایل پی جی (LPG) کنکشن سرینڈر کرنا ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ڈپلیکیٹ کنکشنز کا خاتمہ ہوگا اور گیس کی تقسیم کا نظام مزید مؤثر اور شفاف بن سکے گا۔
No Shortage of Gas in the Country: ملک میں گیس کی کوئی کمی نہیں، سی این جی اور پی این جی صارفین کو بلا تعطل سپلائی جاری: مرکزی حکومت
وزارت نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبراہٹ میں گیس بکنگ نہ کریں، آن لائن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے بکنگ کریں اور بلا ضرورت ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے پاس جانے سے گریز کریں۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت گھریلو صارفین کے مفادات کو ترجیح دیتی رہے گی اور گھروں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں جیسے اہم شعبوں کے لیے ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔





