Arrest of Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi: وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے مقام سے اٹھا کر راہل گاندھی کو چھترسال اسٹیڈیم لے گئی دہلی پولیس، مندر مارگ تھانے میں ہیں پرینکا گاندھی واڈرا
اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران اپوزیشن کے متعدد ارکان پارلیمنٹ اور کارکن وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے تھے۔ کچھ دیر بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہنماؤں اور مظاہرین کو وہاں سے ہٹا کر مختلف مقامات پر منتقل کیا اور بھیڑ کو منتشر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی واڈرا کو مندر مارگ تھانے، راہل گاندھی کو چھترسال اسٹیڈیم اور کئی دیگر ارکان پارلیمنٹ کو کنگز وے کیمپ کے علاقے میں لے جایا گیا ہے۔
Rahul-Priyanka Detained by Delhi Police: راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو دہلی پولیس نے کیا گرفتار، وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قریب احتجاج کے دوران متعدد کانگریسی لیڈران اور کارکن بھی ہوئے گرفتار
کانگریس کا احتجاج نیٹ-یو جی 2026 پیپرلیک معاملے اور غیر مسلح طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر ایک روز قبل پیدا ہونے والی شدید سیاسی کشیدگی کے بعد کیا گیا۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ بزدل ہیں۔ یہ خوف زدہ ہیں۔ ہم ان سے خوف زدہ نہیں ہیں۔ یہ ہم سے خوف زدہ ہیں۔‘‘





