Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Patna Sahib

وزیر اعظم مودی نے ’جوڑا صاحب‘ کی تاریخ بیان کی اور بیرونِ ملک مقیم بھارتیوں سے پٹنہ صاحب جانے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم سکھ گروؤں نے پوری انسانیت کو خدمت، بہادری، مساوات اور ہمدردی کا پیغام دیا ہے۔

وزیراعظم نے پٹنہ صاحب میں دی حاضری، یہ مقدس مقام سکھوں کے دسویں گرو، گرو گوبند سنگھ جی کی جائے پیدائش ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے گردوارے میں موجود عقیدت مندوں سے ملاقات کی اور انہیں آشیرواد دیا۔