Bharat Express DD Free Dish

PM Modi. India-Slovakia

وزیراعظم نریندر مودی کے سلوواکیہ کے دارالحکومت براتسلاوا پہنچنے پر وہاں کے وزیراعظم رابرٹ فیتسو نے تاریخی براتسلاوا قلعے میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، خلائی تعاون، پُرامن جوہری توانائی، قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل اختراع، تعلیم، ثقافت اور ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیتسو نے اپنے بھارتی ہم منصب وزیراعظم نریندر مودی کو ایک تاریخی سیاسی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے ’’سیاسی معجزہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے بھارت کے سب سے طویل عرصے تک مسلسل منتخب رہنے والے وزیراعظم بننے پر مودی کی قیادت اور سیاسی استحکام کی تعریف کی۔

اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے اس روحانی موسیقی کے گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ بھارت اور سلوواکیہ کے درمیان گہرے ثقافتی اور روحانی روابط کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براتیسلاوا میں اس گروپ کی پیشکش دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی