Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Ethiopia Visit

وزیر اعظم مودی کا ایتھوپیا کا دورہ نہایت کامیاب اور بامقصد ثابت ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی رشتے ایک نئی بلندی تک پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنے دورے کی جھلکیوں پر مشتمل ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، جسے عوام کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی ایتھوپیا کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد عُمان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔  ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی خود گاڑی چلا کر اپنے ہم منصب کو ایئرپورٹ چھوڑنے پہنچے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایتھوپیا کی پارلیمنٹ میں خطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ایتھوپیا کی تہذیبی وراثت ایک جیسی ہے۔ دونوں ممالک کی دوستی بہت پرانی ہے۔

وزیراعظم مودی کو ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی کی جانب سے دیے گئے ضیافتی عشائیے میں ’وندے ماترم‘ کی پُرسوز پیشکش کے ساتھ نہایت پُرخلوص اور دل کو چھو لینے والا استقبال حاصل ہوا۔

ایتھوپیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز ’’گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا‘‘ سے نوازا۔ اس اعزاز کو حاصل کرنے والے وزیرِاعظم مودی دنیا کے پہلے عالمی سربراہِ مملکت بن گئے۔

دورے کے دوران وزیرِاعظم مودی اور وزیرِاعظم ابی احمد کے درمیان سیاسی تعاون، ترقیاتی شراکت داری، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے سمیت تمام اہم امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے شراکت دار ہونے کے ناطے دونوں رہنما باہمی دوستی اور تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر زور دیں گے۔