Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Assam Visit

وزیر اعظم مودی کی آسام آمد پر ریاست بھر میں عوام نے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی موجودگی آسام کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی اور اس سے ریاست کی ترقی کو نئی سمت اور رفتار ملے گی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم مودی نے نُمالی گڑھ ریفائنری لمیٹڈ (NRL) میں بایوایتھنول پلانٹ کا افتتاح کیا اور پولی پروپائلین پلانٹ کی بنیاد رکھی۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ’’انھوں نے ایک خوش حال شمال مشرق کا خواب دیکھا تھا اور آج ہم ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔‘‘

14 ستمبر کو وزیر اعظم آسام کے ڈارنگ ضلع کا دورہ کریں گے جہاں وہ 3,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے۔